لاہور:پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اقاما پاناما سے زیادہ سنگین جرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقاما پاناما سے زیادہ سنگین جرم ہے ۔
انھوں نے کہا کہ 5 فروری کو موچی گیٹ میں تاریخی جلسہ کریں گے ، مسلم لیگ ن نے اداروں کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف سازش کی باتیں کرتے ہیں ، سازشی کا نام نہیں بتاتے ، یہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں ، اب آنکھیں دکھا رہے ہیں۔