ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کے جانبداری کے الزامات مسترد کر دیئے

ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کے جانبداری کے الزامات مسترد کر دیئے

واشنگٹن: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے جانبداری کے الزامات اور تنقید کا نشانہ بنائے جانے کو مسترد  کر دیا۔

ایف بی آئی اے کے ڈائریکٹر کرس رے نے اسٹاف کے نام میمو  میں کہا   کہ کانگریس اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی پر لگائے گئے جانبداری کے الزامات کو نظر انداز کردیں، کیونکہ باتیں بنانا آسان ہوتا ہے اور اصل اہمیت کام کی ہے جو آپ لوگ کر  رہے ہیں۔

میمو میں مزید میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ آپ لوگوں نے بہت کچھ برداشت کیا جو پریشان کردینے والا ہے، لیکن میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے کام سے پوری طرح مخلص ہیں اور میں اپنے تمام اسٹاف ممبران کے ساتھ ہوں اور ان کا دفاع کروں گا۔