نواز شریف کے لندن فلیٹس کی اندرونی ویڈیو سامنے آگئی

02:13 PM, 3 Feb, 2018

اسلام آباد:  پانامہ ہنگامے سے لیکر اب تک سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے لندن میفیئر فلیٹس کی گونج ابھی تک کم  نہیں ہو سکی ۔تفصیلات کے مطابق اب نواز شریف کے شاہانہ لندن فلیٹس کی اندرونی تصاویر اور ویڈیو سامنے آئیں ہیں جس کو دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ہیں ۔

 تفصیلا ت کے مطابق برطانیہ میں ان ایکسپلینڈویلتھ آرڈرز کا قانون نا فذ کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد ٹرانسپرنسی انٹرنشنل نے شریف خاندان کے اپارٹمنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے  ۔

کرپشن کی کمائی سے برطانیہ میں اب جائداد بنانا ممکن نہیں رہاہے۔اس قانون کے بعد شریف خاندان کے لندن میں بنائے گئے فلیٹس قانون سازی کی گرفت میں آسکتے ہیں۔

قانون کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ٹرانپیرینسی کی رپورٹ کی ٹویٹ کی اور تحریک انصاف نے شریف خاندان کی ایون فیلڈ کی جائداد کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں