اسلام آباد: پانامہ ہنگامے سے لیکر اب تک سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے لندن میفیئر فلیٹس کی گونج ابھی تک کم نہیں ہو سکی ۔تفصیلات کے مطابق اب نواز شریف کے شاہانہ لندن فلیٹس کی اندرونی تصاویر اور ویڈیو سامنے آئیں ہیں جس کو دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق برطانیہ میں ان ایکسپلینڈویلتھ آرڈرز کا قانون نا فذ کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد ٹرانسپرنسی انٹرنشنل نے شریف خاندان کے اپارٹمنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
کرپشن کی کمائی سے برطانیہ میں اب جائداد بنانا ممکن نہیں رہاہے۔اس قانون کے بعد شریف خاندان کے لندن میں بنائے گئے فلیٹس قانون سازی کی گرفت میں آسکتے ہیں۔
قانون کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ٹرانپیرینسی کی رپورٹ کی ٹویٹ کی اور تحریک انصاف نے شریف خاندان کی ایون فیلڈ کی جائداد کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
In UK Unexplained Wealth Orders (UWOs) law has now come into force & TI has included Sharifs Avenfield apts in demand for investigations into corrupt ldrs properties in UK. So now will Nawaz Sharif see this as an int conspiracy against him & his children? https://t.co/wqqmmLIcSv
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2018
انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ "کیا اب نواز شریف اس اپنے خلاف عالمی سازش قرار دیں گے ،کیا شریفوں کے حامی اس کو بھی اپنے خلاف فوج کو اور سپریم کورٹ کو قرار دیں گے ۔ملک کو شدید مالی بحران سے دوچار کر کے منی لانڈرنگ کرنے والے شریف خاندان اور ان جیسے دوسرے لوگوں کو تکلیف کا اندازہ کیا جا سکتاہے ۔"۔
Wondering how NS's paid media like Qasmi, who was given Rs 27 crores payout by PTV, & MSR, react to this? How will they blame the SC and the army for this? Dilemma for Sharif media darbaris! https://t.co/tHfFUSEjyS
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2018
نواز شریف کے لندن فلیٹس کی ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔
ویڈیو دیکھیں:--