امریکہ میں دس سال پہلے گم ہونے والی پالتو کتیا مالک کے پاس پہنچ گئی

12:40 PM, 3 Feb, 2018

اوپالو: پینسلوینیا میں مقیم خاندان کی "ایبی" نامی  پالتو کتیا   دس سال بعد گھر لوٹ آئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیبرا شیورویلڈ کی کتیا"ایبی "(Abby)  دس سال پہلے گھر سے غائب ہو گئی تھی ۔ انہوں  نے ایبی کی بڑی تلاش کی مگر وہ اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے ۔ وائلڈ لائف ریسکیو ذرائع نے بھی اس کی تلاش کی مگر ہر طرف سے ناکامی ہی ملی ۔ڈیبرا شیورویلڈ کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے اس کے ساتھ مائیکرو چپ بھی نصب کی تھی تاکہ گم ہونے کی صورت میں اسے تلاش کیا جاسکے مگر چپ ہونے کے باوجود وہ اس کو ٹریک نہ کر سکے ۔

چپ سے ٹریک نہ ہونے کے بعد انہوں نے آخر کار اس کی تلاش ختم کر دی ۔ تاہم گزشتہ روز گھر سے دس میل دور اس کی چپ کے سگنلز آنے شروع ہو گئے ۔ سگنلز ملتے ہی مالکن نے مقامی جانوروں کے تحٖفظ کرنے والے محکمے سے رجوع کیا جس نے تھوڑی ہی دیر بعد ایبی کو تلاش کر لیا ۔

ایبی کی مالکن مس شیورویلڈ کا کہناہے کہ" اس کی کتیا موت کے منہ سے واپس سے آئی ہے "۔کتیا ایبی دیکھنے میں بالکل صحت مند دکھائی دے رہی ہے ۔تاہم اس کے دس سال تک کہ ٹھکانے کا پتہ نہیں چلا سکا۔مس شیورویلڈ نے ایبی کی واپسی کے اپنے تمام رشتہ داروں کو دعوت دینے کا پروگرام بنا یا ہے اور ان کا کہناہے کہ وہ ایبی کو واپسی کی خؤشی میں خوش آمدید کہیں گے ۔

مزیدخبریں