کراچی: میڈیا رپورٹس کے مطابق ویگن آر کا جدید ڈیزائن اور ایندھن کی بہتر اوسط نے اس کی فروخت بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور کمپنی کی سالانہ کارکردگی میں 141 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ مگر اب پاک سوزوکی نے ویگن آر کی نئی بکنگ روک دی ہے اور ڈیلرز کو بھی نئی ببکنگ سے روک دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کی فروخت روکنے کی وجہ ظاہر نہیں۔ حالانکہ اس فیصلے کے بعد کمپنی کی آمدنی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
فروخت روکنے کے حوالے سے متعدد افواہیں ضرور گردش کر رہی ہیں تاہم اس رپورٹ میں جس وجہ کو اہمیت دی گئی ہے وہ درج ذیل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک سوزوکی نے نئی کلٹس کی مارکیٹنگ اور پروڈکشن پر کافی سرمایہ لگایا ہے خصوصاً اس کے آٹومیٹک ورژن پر جسے حال ہی میں متعارف کرایا گیا اور اب کمپنی ویگن آر خریدنے کے خواہشمند افراد کو کلٹس میں دلچسپی لینے پر مجبور کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ فروخت کے اعدادوشمار کے طے کردہ ہدف کو حاصل کر سکے اور اس نئی گاڑی کو بھی منافع بخش پراڈکٹ بنا سکے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں