حجاب نہ اوڑھنے پر 29 ایرانی خواتین گرفتار

08:33 AM, 3 Feb, 2018

تہران: غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے کے دوران دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں سے عوامی مقامات پر حجاب نہ کرنے پر کم از کم انتیس خواتین کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ایرانی پولیس کا موقف ہے کہ جن خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے ایک پراپیگنڈا مہم کے تحت حجاب اتارا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ پراپیگنڈا مہم غیر ممالک میں مقیم ایرانی شہریوں نے شروع کر رکھی ہے جو گزشتہ برس دسمبر سے شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔ اس مہم کے ذریعے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حجاب لازمی طور پر کرنے کی پابندی کو ختم کرے۔

یاد رہے کہ ایران میں 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد 9 برس سے زائد عمر کی لڑکیوں کو لازمی طور پر سر ڈھانپنا اور عبایا پہننا لازمی ہوتا ہے۔ اس پابندی کی خلاف ورزی پر کسی بھی خاتون یا لڑکی کو ہفتوں جیل میں مقید رکھا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں