لندن، نمازیوں پر وین چڑھانے والے شخص کو 43 سال قید کی سزا

08:21 AM, 3 Feb, 2018

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے فِنز بری پارک کی مسجد کے باہر مسلمانوں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم ڈیرن اوسبورن کو 43 سال کی سزا سنا دی گئی۔ جج بوبی گرب نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا اور ملزم کا ارادہ لوگوں کو مارنا تھا۔ اوسبورن کو 54 سالہ مکرم علی کو قتل کرنے اور دیگر افراد کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کا مرتکب پایا گیا۔

گزشتہ روز دہشت گرد حملے کی سماعت کے دوران جیوری نے فیصلہ سنایا کہ ملزم آن لائن انتہا پسند پروپیگنڈے سے متاثر تھا اور حملے میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو مارنا چاہتا تھا۔

یاد رہے  ڈیرن اوسبورن نے گزشتہ سال جون میں تیز رفتار وین مسجد کے قریب نماز پڑھنے والوں پر چڑھا دی تھی جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں