اسلام آباد: ok ایک ایسا لفظ ہے جسے وہ بھی استعمال کرتے ہیں جن کو انگریزی کی الف ب بھی نہ آتی ۔ یہ اس وقت دنیا میں بولاجانے والے الفاظ میں سے ایک ہے۔ لیکن آپ کو پتہ ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے ۔ تو آئیے ہم بتاتے ہیں۔
ہماری اُردو کی زبان میں ”سب ٹھیک ہے کوپرانے زمانے میں ”Oll Korrect“ کہتے تھے ۔ جس کا مخفف ”ok“ بنتا ہے۔ انسویں صدی کے اوائل میں امریکہ میں چھوٹے الفاظ بولنے کا رواج تھا ۔
جیسے ”Oll Wright “ کو OW اسی طرح اس دور میں امریکی ”YouKnow“ کو صرف KY بولنے پر ہی اکتفا کرتے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بہت سے مخفف کا استعمال ختم ہو گیا ،لیکن OKلفظ ایک سیاستدان کی وجہ سے آج تک استعمال ہو رہا ہے۔سیاستدان جس کا نام تو وین بوریں تھا ،لیکن عرف عام میں ”Old Kinderhook“ کہتے تھے۔
اور اس کے ساتھیوں نے اس کو مختصر نام”OK“ دے رکھا تھا۔اس طرح ”Oll Korrect“ اور ”Old Kinderhook“ سے شروع ہونے والا مخفف ”OK“ صدی گزرجانے کے بعد بھی ” سب ٹھیک ہے “ یا ” ٹھیک“ کی جگہ پر اب بھی استعمال ہو رہا ہے۔