لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی گھریلو جھگڑے کی کہانی میں نیا موڑ آگیا۔عامر خان کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں اُن کے بیٹے نے بیوی کے کہنے پر نوکری سے نکالا، وہ فریال مخدوم سے کبھی بات نہیں کریں گے۔
عامر کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں نوکری سے نکالنے پر وہ شدید شرمندگی محسوس کررہے ہیں۔ عامر کے گھر والوں کا ماننا ہے کہ وہ بیوی کے اشاروں پر چل رہا ہے۔اِس سے قبل، فریال مخدوم عامر خان کو "گھر والے یا گھروالی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلو" کی فائنل وارننگ دے چکی ہیں،جس کے بعد عامر خان نے اپنے والد ، چچا اور قریبی دوست کو اپنی ٹیم سے علیحدہ کردیا تھا۔