اداکارہ کترینہ کیف نے فلموں میں ناکامی اور رنبیر کپور سے محبت ٹوٹنے کے بعد روحانی پیشوا سے مدد لے لی

اداکارہ کترینہ کیف نے فلموں میں ناکامی اور رنبیر کپور سے محبت ٹوٹنے کے بعد روحانی پیشوا سے مدد لے لی

ممبئی:بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے فلموں میں پے در پے ناکامی اور رنبیر کپور سے محبت کے سلسلے ٹوٹنے کے بعد روحانی پیشوا سے مدد لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اپنے فلمی کیریئر میں زوال اور رنبیر کپور سے محبت میں ناکامی پر روحانی پیشوا کے پاس جا پہنچی ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ روحانی پیشوا کے بارے میں انہیں بتانے والا کوئی اور نہیں بلکہ بالی وڈ اسٹار شاہد کپور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا کپور اس مرتبہ جب روحانی پیشوا سے ملنے گئے تو ان کے ساتھ کترینہ بھی موجود تھیں لیکن دونوں ہی اس بات کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش کرتے رہے اور جیسے ہی انہیں میڈیا کی موجودگی کا علم ہوا تو دونوں پیچھے کے دروازے سے واپس روانہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق شاہد کپور اور کترینہ دونوں ہی فلمی دنیا میں ناکامی سے کافی پریشان ہیں اور اسی لیے انہوں نے روحانی پیشوا سے مدد حاصل کی ہے۔