بھارتی فلم "رئیس" کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی، فلم اتوار سے ملک بھر کے سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی

اسلام آباد : بھارتی فلم "رئیس" کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی، فلم اتوار سے ملک بھر کے سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

08:35 PM, 3 Feb, 2017

اسلام آباد : بھارتی فلم "رئیس" کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی، فلم اتوار سے ملک بھر کے سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت ملنے کے بعد ایک اور بالی ووڈ فلم "رئیس" بھی سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے، مرکزی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے رئیس کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بھارت کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم 5 فروری سے نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی، اس سے پہلے "کابل" اور "اے دل ہے مشکل" کو بھی نمائش کی اجازت مل چکی ہے۔

مزیدخبریں