عائشہ خان کے سامنے نواز الدین صدیقی شرمندہ ہو گئے، لیکن کیوں؟

08:02 PM, 3 Feb, 2017

اسلام آباد:پاکستانی معروف اداکارہ کے سامنے  بولی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی شرمندہ ہو گئے۔دونوں اداکاروں کا شمار اپنے اپنے ملکوں کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے.

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں اداکار کین ووڈ برانڈ کے ایک اشتہار میں جلوہ گر ہوئے جس میں اس کمپنی کے اے سی کی تشہیر کی گئی، دونوں اداکار میاں بیوی کے طور پر نظر آئے۔ اشتہار میں دکھایا گیا کہ نوازالدین اور عائشہ ایک تقریب سے گھر واپس آئے ہیں، جب عائشہ نے ان سے ایک تقریب میں موجود ایک جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے سوال کیا تو نواز نے کچھ ایسا کہا جو شاید انہیں اپنی اہلیہ کے سامنے نہیں کہنا چاہیے تھا، جس کے بعد انہیں اے سی کے ٹھنڈے کمرے میں بھی پسینے آنے لگے۔

خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی پہلی مرتبہ کسی پاکستانی اشتہار میں کاسٹ ہوئے ہیں، جس کی شوٹنگ دبئی میں کی گئی.

مزیدخبریں