کراچی: بیوٹی پارلر میں مہندی لگانے والی 17 سالہ نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دباکر قتل کردیا گیا۔کراچی پولیس کے مطابق لڑکی کی عمر 17 سال ہے اور وہ ایک پارلر میں مہندی لگانے کا کام کرتی ہے اور خواجہ اجمیر نگری کی رہائشی ہے، لڑکی معمول کے مطابق بیوٹی پارلر سے گھر کے لیےنکلی لیکن گھر نہیں پہنچی جس پر اہل خانہ نے لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
ڈی ایس پی سرجانی کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کی جانب سے خالی پلاٹ میں لڑکی کی لاش کی موجود گی کی اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر لڑکی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کو پہلے ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر دوپٹے سے اس کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مقتولہ کا کوئی رشتہ دار یا پڑوسی ملوث ہوسکتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔