کنگ شاہ رخ خان نے قریبی دوست فرح خان کی جانب سے فلم کی پیشکش ٹھکرادی

ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے قریبی دوست اور معروف ہدایتکارہ فرح خان کی جانب سے فلم کی پیشکش ٹھکرادی

06:24 PM, 3 Feb, 2017

کنگ شاہ رخ خان نے قریبی دوست فرح خان کی جانب سے فلم کی پیشکش ٹھکرادی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے قریبی دوست اور معروف ہدایتکارہ فرح خان کی جانب سے فلم کی پیشکش ٹھکرادی۔

شاہ رخ خان اور فرح خان کے درمیان آپس میں گہری دوستی ہے اور دونوں ایک ساتھ بلاک بسٹر فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں  فلم’’میں ہوں نا‘‘، ’’اوم شانتی اوم‘‘اور ’’ہیپی نیو ایئر‘‘شامل ہیں لیکن اب کنگ خان نے فرح خان کی فلم کی پیشکش کو ٹھکرا دیا جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارہ فرح خان نے شاہ رخ خان کو فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی لیکن اسکرپٹ پسند نہ آنے کے باعث کنگ خان نے فلم لینے سے انکار کردیا جب کہ کنگ خان کی جانب سے فرح خان کو انکار نے فلم نگری کو حیران کردیا ہے جس کے بعد دونوں شخصیات میں ناراضی کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع نے بھی فلم میں کام سے انکار کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ فلمی کیرئیر میں زوال کے باعث کسی بھی دوست کی فلم میں کام نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں