ایک سیلفی نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم رئیس کی تشہیر کے سلسلے میں بھارت کے شہر پونے کا دورہ کیا جہاں کنگ خان کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کا ہجوم لگ گیا۔

06:01 PM, 3 Feb, 2017

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم رئیس کی تشہیر کے سلسلے میں بھارت کے شہر پونے کا دورہ کیا جہاں کنگ خان کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کا ہجوم لگ گیا۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ سیلفیاں بھی بنائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئی ان میں سے ہی ایک سیلفی کو سوشل میڈیا پر بوائرل ہوگئی جس کی وجہ کنگ خان نہیں بلکہ ہرے رنگ کی شرٹ پہنے مداحوں کے ہجوم میں نظر آنے والی ایک لڑکی ہے۔

بھارتی میڈیا نے بلآخر اس لڑکی کو ڈھونڈ نکالا اس لڑکی کا نام صائمہ حسین ہے اور شعبہ فیشن ڈیزائننگ میں تھرڈ ایئر کی طالبہ ہے۔ 21سالہ صائمہ حسین کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے اور اپنی تعلیم کی غرض سے پونے میں قیام پذیر ہے۔

صائمہ حسین کا انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شہرت کے بارے میں اسے اپنے ایک دوست سے پتہ چلا۔ اس نے جب مجھ سے بات کی تو مجھے لگا کہ شاید وہ مذاق کر رہی ہے تاہم کچھ دیر بعد ہی مجھے سینکڑوں کالیں اور میسجز ملنا شروع ہو گئے۔ صائمہ حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر شہرت اسے ایک خواب لگ رہی ہے۔

مزیدخبریں