ماضی کےوہ فلمی ستارے جن کے بچے بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے

02:28 PM, 3 Feb, 2017

لاہور:پاکستان میں فلم انڈسٹریچاہے اب اس عروج پر نہیں ہے جیسے کبھی 70اور 80کی دہائی میں ہوا کرتی تھی لیکن تب کے مشہور فلمی ستاروں کے بچے ضرور عروج پر ہیں۔
شان شاہد


پاکستانی فلم سٹار شان شاہد کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ۔شان نے نہ صرف پنجابی فلمیں کیں بلکہ وار جیسی کامیاب اردو فلمیں کر کے ثابت کیا کہ پاکستانی اداکار بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔شان کے والد شاہد ریاض اپنے زمانے کو معروف ہدایت کار تھے اور شان کی والدہ فلم سٹار نیلوپاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھیں۔
عادل مراد


پاکستانی فلموں کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے جو شہرت پائی شاید ہی وہ کسی اور سٹار کے حصے میں آئی ہو۔عادل مراد جو کہ اب فلم پروڈیوسر اور اداکار بھی ہیں وحید مراد کے صاحب زادے ہیں۔
کامران شاہد


اداکار شاہد حمیداور کے بیٹے کامران شاہد نے شروع میں تو صحافت کو ہی اپنایا لیکن اب صحافت کے ساتھ  ساتھ جلد وہ ایک فلم بھی ریلیز کرنے والے ہیں۔
حیدر سلطان


پاکستانی اداکار حیدر سلطان معروف ایکشن ہیرو سلطان راہی کے صاحبزادے ہیں۔حیدر سلطان کئی ڈراموں میں فن اداکاری دکھا چکے ہیں۔
مدیحہ رضوی


مشہور پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی ادکارہ دیبا کی بیٹی ہے ۔مدیحہ کئی پاکستانی ڈراموں کے علاوہ ٹیلی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں۔

مزیدخبریں