میانوالی: پاکستانی جیکی چن کی سوشل میڈیا پر دھوم

01:38 PM, 3 Feb, 2017

میانوالی: سوشل میڈیا ابلاغ کا انتہائی تیز ترین ذریعہ ہے اور یہاں کوئی بھی شخص راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے۔ ابھی چائے والے کے چرچے ختم نہیں ہوئے تھے کہ میانوالی کالا باغ کے رہائشی نوید خان نے شوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جو انوکھی صلاحیتوں کا مالک ہے۔

نوید خان کے اسٹنٹس معروف چینی اداکار جیکی چن جیسے ہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوید خان گھر میں اسٹنٹ کرتا نظر آتا ہے جس طرح چینی اداکار جیکی چن اکثر فلموں میں کرتے ہیں۔ اگر نوید خان کو سہولیات دے دی جائیں تو وہ یقینا پاکستان کا نام روش کر سکتا ہے۔ اب تک نوید کی ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

بشکریہ، سوشل میڈیا

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں