مظفرآباد: 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان ،ضلع مفتی ضلع مظفرآباد/نیلم مفتی خطیب الرحمان نے تمام مدارس کے مہتمم صاحبان اور تمام مسجدکے خطیبوں کو مراسلہ جاری کردیئے ہیں کہ 5فروری 2017کو نماز فجر کے بعد کشمیرکے شہداء کے ایصال ثواب پاکستان کے استحکام اور اُمت مسلمہ کے اتحاد کے لیے قرآن خوانی اور دعائوں کا اہتمام کریں ضلع نیلم اور پٹہکہ کے مساجد کے خبطیبوں کو مراسلہ جاری کردئیے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیربھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔تمام علماء اکرم یکجہتی کے موقع پر اپنا کردارا دا کرتے ہوئے کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔