کوٹلی میں،درجنوں غیرریاستی پٹھانوں کوضلع بدرکردیا، گیا

01:06 PM, 3 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کوٹلی میں،درجنوں غیرریاستی پٹھانوں کوضلع بدرکردیا، گیا،غیرقانونی طورپرپھیری کرنے والوں کوبھی جرمانے وحوالات بندکردیا۔ اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان نے گزشتہ روز کوٹلی سٹی کے مختلف علاقوں میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے غیرریاستی باشندوں پٹھانوں اجمل خان ولدمحمدخان قوم مستانی ساکنہ دھیر،محمداسماعیل ولدامورخان قوم ماہ نورسکنہ باجوڑایجنسی،گلبہارخان ولدپینداخان قوم پٹھان سکنہ مہمندایجنسی،دائودخان ولدمحمدحسین سکنہ مہمندایجنسی کوگرفتارکرکے ضلع بدرکردیا۔دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمد خان نے پھیری پرپابندی کے باوجودپھیری کاکاروبارکرنے والے ندیم ولدمحمدرفیق قوم چوہان سکنہ گجرانوالہ پاکستان مال پھیری سمیت اورشیربازخان ولدشاہنوازخان قوم شعون پٹھان ساکنہ چارسدہ نوشہرہ کوسوزوکی نمبر4657/SPTمعہ لوڈشدہ چھوہارے ضبط کرتے ہوئے جرمانہ کیااورضلع بدرکردیا۔اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان کی اس کاروائی کوعوامی حلقوں میں بہت سراہاگیااورتاجروں،شہریوں،عوام علاقہ سمیت سیاسی وسماجی رہنمائوں نے اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان کے اس اقدام کوزبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کایقین بھی دلایا۔

مزیدخبریں