مظفر گڑھ' دلہا کی اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ ساتھیوں کے ہمراہ شرمناک حرکت

12:37 PM, 3 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

مظفرگڑھ میں نشے میں دھت دلہے نے اپنی نئی نویلی دلہن کو نشہ آور مشروب پلا کر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔گزشتہ روزافسوس ناک واقع مظفرگڑھ کے قریبی علاقے شہر سلطان پیش آیا جہاں سعید نامی شہری نے اپنی نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کردیا۔اسپتال میں زیر علاج جنیدہ بی بی کا کہنا ہے کہ جب ہوش آیا تو اس کی حالت غیر تھی جس پر اہلخانہ کو اطلاع دی گئی جنہوں نے اسے اسپتال پہنچایا۔

خاتون کے مطابق سعید کا کہنا ہے کہ اس نے پرانی خاندانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے ایسا کیا ہے۔ اہلخانہ کی جانب سے ملزم کے خلاف درخواست پولیس تھانہ شہر سلطان میں جمع کروا دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں