شرواپووا نے پابندی میں پڑھائی ، باکسنگ کی ، کتاب لکھی

12:13 PM, 3 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کا ماننا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اس لیے شرمندہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وہ گذشتہ برس آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب پابندی کا شکار ہو کر کھیل سے باہر ہیں تاہم اب 26اپریل سے جرمنی میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے کورٹس میں واپس آنے کیلئے تیار ہیں۔

29سالہ شرپووا کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک برس کے دوران میں نے ہارورڈ بزنس اسکول سے تعلیم حاصل کی، باکسنگ کی اور کتاب لکھنا شروع کردی ہے۔ یہ وقت میں نے بہت اچھی طرح گزارا اور میں کئی بار لندن جاچکی تھی، لیکن ومبلڈن میں مصروفیات کے سبب شہر دیکھنے کا موقع ہی ملتا تھا۔ اس بار بطور سیاح لندن کو دیکھا، تاہم اس دوران خود کو کبھی بھی مجرم قرار دینے سے متعلق نہیں سوچا تھا۔

مزیدخبریں