کینیڈا کے وزیر اعظم کی تصویر پاکستانی ٹرکوں کی زینت بن گئی

12:13 PM, 3 Feb, 2017

اسلام آباد: پاکستانی ٹرکوں پر مینا کاری ، اور نت نئی پینٹنگ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے افرا دپشاور کا رخ کر تے ہیں ۔
پاکستانی ٹرکوں کی خوبصورتی تو دینا بھر میں مشہور ہے ۔ٹرکوں کی پینٹنگ کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اس پر ٹرک کا مالک اپنی پسندیدہ شخصیت کی تصاویر بنواتا ہے اور یہ شخصیت ضروری نہیں کہ وہ پاکستانی ہی ہو وہ کسی بھی ملک یا شخصیت کی ہو سکتی ہے ۔
گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی خبریں دنیا بھر میں پھیلی وہیں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن تھیو (Justin Trudeau) کی مسلمانوں سے محبت بھی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔
اسی محبت کو ایک پاکستانی نے اپنے ٹرک پر پینٹنگ کی صور ت میں دکھایا ہے ۔مذکورہ پاکستانی شہری نے اپنے ٹرک پر کینیڈا کے وزیر اعظم کی تصویر بنو اکر اپنی محبت کا اظہار کیاہے ۔
شہری نے کینیڈا کے وزیراعظم کی تصویر بھی بنوائی اور اس کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا اور نیچے لکھا کہ ” ہم اس کی اس لیئے عزت کرتے ہیں کیونکہ یہ ہماری عزت کرتاہے “۔
پاکستانی شہری کی اس محبت کو دنیا بھر کے افراد نے سراہاہے ۔

مزیدخبریں