ڈیرہ غازی خان 'پنچایت کا چھ بیٹیوں کو ونی کرنے کااعلان ، انصاف دلایا جائے،والد کی اپیل

11:52 AM, 3 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

ڈیرہ غازی خان کے ایک شخص کا دعوی ٰہے کہ پنچایت نے اسکی چھ بیٹیوں کو ونی کرنے کااعلان کیا ہے جس پر اہل خانہ اورسماجی کارکنوں نے احتجاج کیا اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔تحصیل تونسہ کے قبائلی علاقے تمن بزدار کے رہائشی گل شیر نے دعوی کیا ہے کہ بااثر افراد کے کہنے پر پہلے اسے بندوق چوری کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا ا س کے بعدملزمان کے دبائو پر پنچائیت نے پچاس لاکھ روپے دینے یا اسکی چھ بیٹیوں کو ونی کرنے کی سزاسنائی ۔

واقعے کیخلاف گل شیر کے علاوہ بعض سماجی اور سیاسی کارکنان نے احتجاج کیا۔دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ اوربارڈر ملٹری پولیس کاکہناہے کہ تمن بزدار میں کسی قسم کا کوئی پنچایتی فیصلہ نہیں ہوا ۔پولیس کا کہناہے کہ معاملہ کچھ اور معلوم ہوتاہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں