لاہور جیل روڈ پر ایف آئی اے اورڈرگ ریگولیٹری نے مشترکہ کارروائی کرکے جعلی ادویات فروخت کرنے پر تین میڈیکل اسٹورز سیل کر دئیے۔گزشتہ روز لاہور جیل روڈ بالمقابل سروسز اسپتال پر ایف آئی اے اورڈرگ ریگولیٹری نے مشترکہ کاروائی کی اور 3 میڈیکل اسٹورز پر جعلی اور سرکاری اسپتالوں کی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں انہیں سیل کر دیا اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا۔