لاہور: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، 10 سالہ علی حمزہ وینٹی لیٹر پر پہنچ گیا

لاہور: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، 10 سالہ علی حمزہ وینٹی لیٹر پر پہنچ گیا

لاہور: لاہور کے علاقے باغبان پورہ کا رہائشی دس سالہ علی حمزہ ساتویں کا طالب علم ہے۔ 25 جنوری کو گردے کے درد کی شکایت ہونے پر شالیمار اسپتال لایا گیا۔ ۔ڈاکٹروں نے 28 جنوری کو علی حمزہ کے گردے کا آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت سے بچے کے دل اور دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث علی حمزہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا جہاں وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ لواحقین نے ڈاکٹروں کو بچے کی حالت کا ذمہ دار قرار دیا اور اسپتال کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ تھانہ مغل پورہ میں ڈاکٹروں کے خلاف درخواست بھی جمع کروا دی گئی ہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں