سام سنگ کے بعد آئی فون 6پلس کی بیٹری جلنے کا واقعہ بھی سامنے آگیا

سام سنگ کے بعد آئی فون 6پلس کی بیٹری جلنے کا واقعہ بھی سامنے آگیا

نیو یارک :امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون کا فون اس وقت جل گیا اٹھا جب وہ گہری نیند سو رہی تھی ۔اور یہ فون کوئی عام فون نہیں بلکہ آئی فون کا ماڈل 6پلس تھا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ” خوش قسمتی سے میری آنکھ اس وقت کھل گئی جب مجھے اپنے چہرے کے قریب روشنی اور حرارت کا احساس ہوا ۔جب میری آنکھ کھلی تو میرا فون شعلوں کی زد میں تھا۔میں نے فورا ایک شرٹ کی مدد سے آگ بجھائی تا کہ قریب ہی موجود ونڈو کے پردے نہ جل اٹھیں “۔

خاتون یہ فون پچھلے ڈھائی سال سے استعمال کر رہی تھی ۔ایسا ہی ایک واقعہ فلوریڈا میں یہ پیش آیا جس میں ایک صاحب کا فون چارج نہیں ہو ا اور اگلے ہی دن فون کی بیٹری مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی اور یہ بھی آئی فون 6 پلس ہی تھا ۔

تا ہم ایپل نے خاتون کو نیا فون دینے کا وعدہ کر لیا ہے اور اس بات کا شکریہ ادا کیا کہ کمپنی کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ۔