اپنی حدود میں رہیں گے، سندھ حکومت سے ٹکراوکا امکان نہیں، محمد زبیر

10:56 AM, 3 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ کے نئے گورنر نے محمد زبیر نے کہاہے کہ متحدہ تقسیم ہو گئی، کوئی نہ کوئی جماعت خلا پر کرے گی۔ برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں نئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ متحدہ کے پاس تیس سال سے عوام کا مینڈیٹ تھا لیکن اب وہ تین چار حصوں میں تقسیم ہو چکی۔ شہر میں سیاسی خلا ہے جسے کسی نہ کسی جماعت کو پر کرنا ہے۔ ماضی کی تلخیوں کو لیکر پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات کا سوال آیا تو محمد زبیر بولے کہ گزرا وقت نہیں دہرانا چاہتے، بھٹو حکومت نے بہت غلطیاں کیں تاہم قوموں کو آگے بڑھنا چاہیے۔ اپنی حدود میں رہیں گے، سندھ حکومت سے ٹکرا ئوکا امکان نہیں۔

نئے گورنر سندھ نے کراچی آپریشن کی حمایت کی اور شہر کا ماحول خراب کرنے والوں کو وارننگ بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو صحیح معنوں میں معاشی حب بنانے کیلئے وفاق کے جاری منصوبے مکمل کروائیں گے۔

مزیدخبریں