سردی ایک بار پھر اپنا رنگ جمانے کو تیار ،بارشوں کے نئے سلسلے نے انٹری دے دی

10:36 AM, 3 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : موسم کے مزاج بدلنے لگے ۔  آج سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا جو 3 روزتک جاری رہے گا ۔ بلوچستان ، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کابھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

ملک میں سردی کا راج برقرار ہے۔برف سے ڈھکی پہاڑوں کی چوٹیوں کو چھو کر آتی یخ بستہ ہوا ئیں سردی کی شدت کو برقرار رکھے ہوئے ہے ۔
جو بلوچستان اور جنوبی پنجاب سے ہوتے ہوئے خیبر پختوخوا میں بھی اپنا رنگ جمائیں گے ۔بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے 3 روز تک جاری رہے گا۔ جمعہ سے اتوار کے دوران اسلام آباداوربالائی پنجاب میں بادل برسیں گے ، بارش برسانے والے بادل ہفتے کو سندھ کے بعض علاقوں میں بھی رحمت برسائیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش اور برفباری کے باعث خیبر پختونخوا سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اوربرفانی تودے گرنے کاخدشہ ہے.محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےاور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

مزیدخبریں