راولپنڈی: نیو نیوز نے معاملہ اٹھایا تو پولیس کو ہوش آیا۔ نیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد گزشتہ دس دن سے ملزمان کی گرفت سے پولیس نے بچی کو آزاد کروایا۔ اکیس جنوری کو راولپنڈی کے علاقے صریال سے گیارہ سالہ معصوم کو مدرسہ جاتے ہوئے اغوا کیا گیا پھر زبردستی نکاح پڑھا کر گھر میں قید کر لیا گیا۔ بچی کے والدین کی جانب سے مقامی پولیس کو آگاہ کیا اور ایف آئی آر درج کروائی لیکن پولیس نے راوئتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف دس دن تک کوئی بھی کاروائی عمل میں نہ لائی۔
نیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو ملزمان کے چنگل سے آزاد کروایا اور آج راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچی کا بیان رکارڈ کرنے کے بعد پولیس کو حکم صادر کیا کہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا جائے جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔
مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں