ریاض: وزیر اعظم شہباز شریف نے ون واٹر سمٹ میں پانی کی کمی کو دنیا کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2022 میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے پانی کے بحران کو مزید سنگین بنا دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھتی خشک سالی اور پانی کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی سطح پر فوری اقدامات کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔