جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کا ملک میں مارشل لا عائد کرنے کا اعلان

08:09 PM, 3 Dec, 2024

جنوبی کوریا  :جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں مارشل لا عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کیا، جس میں کہا کہ آزاد اور آئینی نظام کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔ یون سک یول نے الزام لگایا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے پارلیمانی پروسیس کو یرغمال بنا لیا ہے اور ملک کو بحران میں دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔

یون سک یول نے کہا کہ یہ اقدام شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں سے جنوبی کوریا کو بچانے اور نفرت انگیز قوتوں کا قلع قمع کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ آزاد آئینی نظام کا تحفظ کیا جا سکے۔ تاہم، انہوں نے اپنے خطاب میں یہ نہیں بتایا کہ مارشل لا کے تحت کیا مخصوص اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ اعلان حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک تحریک پیش کرنے کے بعد کیا گیا، جس میں کچھ اعلیٰ استغاثہ کے خلاف مواخذہ اور حکومتی بجٹ کی تجویز مسترد کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
 

مزیدخبریں