ریاض:وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال سعودی عرب کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبد العزیز نے کیا۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور سعودی حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم اس دورے کے دوران ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔