پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل، 8:15 بجے کے بعد کھولنے کی ہدایت

06:44 PM, 3 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اب تمام سرکاری اور نجی سکول 4 دسمبر 2024 سے صبح 8:15 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے۔

 یہ فیصلہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں