حج درخواستوں کی وصولی میں بڑی توسیع، 3 دسمبر تک تمام درخواستیں قبول

حج درخواستوں کی وصولی میں بڑی توسیع، 3 دسمبر تک تمام درخواستیں قبول

اسلام آباد:وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک نے اعلان کیا ہے کہ 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں قبول کرلی گئی ہیں اور سپانسر شپ سکیم کے تحت تمام درخواستیں بھی منظور کر لی گئی ہیں۔ عازمینِ حج کے لیے درخواستوں کی تاریخ میں 7 دن کی توسیع کی گئی ہے، جس کے مطابق اب 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کی جا سکتی ہیں۔

چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ اگر درخواستوں کی تعداد کوٹے سے زیادہ ہوئی تو قرعہ اندازی کی جائے گی، اور سمندر پار پاکستانیوں کو 10 دسمبر تک سپانسر شپ رقم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں