لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور پاکستان سے سیاسی گند کا صفایا سب سے ضروری ہے، اور پی ٹی آئی کی طرف سے بار بار توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی کوششوں کے باوجود پنجاب کے عوام نے ان کی کسی بھی کال پر کان نہیں دھرے۔
لاہور میں "ستھرا پنجاب" کے عنوان سے ہونے والی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہر کال ناکام ہوئی، اور اس کی ایک بڑی وجہ عوام کی بے چین اور پریشان زندگیوں کا نہ ہونا ہے۔