اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک منظم پراپیگنڈا مہم کے حصے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان خود اپنے ٹوئٹر ہینڈل کو نہیں چلا رہے بلکہ ان کے اکاؤنٹ کو بیرونی سازشوں کے تحت چلایا جا رہا ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے افراد عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لیے انہیں خطرناک سازشوں میں ملوث کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ٹوئٹ جس میں تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، وہ عمران خان کی جانب سے نہیں بلکہ بیرون ملک بیٹھے افراد کی طرف سے تھا۔