کیلیفورنیا: اگر آپ 10 یا 11 سال پرانا آئی فون استعمال کر رہے ہیں، تو مئی 2025 کے بعد آپ کو واٹس ایپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، مئی 2025 سے بعض پرانے آئی فون ماڈلز، جیسے آئی فون 5 ایس، 6 اور 6 پلس پر واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔
اس کے لیے آئی او ایس 12 یا اس سے نئے ورژن کی ضرورت ہوگی، اور بہت جلد آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد کے ورژن والے فونز پر ہی واٹس ایپ استعمال ہوگا۔