پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی دنیا کی 100 بہترین خواتین میں شامل

پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی دنیا کی 100 بہترین خواتین میں شامل

کراچی: برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستانی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کا نام بھی شامل ہے۔

 90ء کی دہائی میں پاپ میوزک سے شہرت حاصل کرنے والی حدیقہ کیانی اپنی ورسٹائل آواز اور انسانیت کے لیے کیے گئے کاموں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں اور 2022ء میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کے لیے وسیلۂ راہ منصوبہ چلا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں