نئی دہلی: پاک بحریہ کی طاقت میں اضافے سے بھارتی نیوی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے پریس کانفرنس میں پاکستان کی بڑھتی بحری صلاحیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستانی جنگی جہازوں اور آٹھ جدید آبدوزوں کی شمولیت پر اپنی پریشانی کا ذکر کیا، جس سے بھارتی نیوی کی نیندیں اُڑ گئی ہیں۔
پاک چین دوستی کے علاوہ، ترکی اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعلقات نے بھارت کے لیے مزید چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔ ایڈمرل تریپاٹھی نے اپنی پریس کانفرنس میں مودی کے اقوال کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی نیوی کو ہمسایہ ممالک سے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔
پاک بحریہ کی زیر قیادت امن مشقوں کی کامیابی نے بھارتی نیوی کو مزید پریشان کر دیا ہے، اور آئندہ فروری میں پاک بحریہ ایک بار پھر امن مشقوں کی میزبانی کرے گی۔ بھارتی نیول چیف نے پاکستان کی امن مشقوں کے مقابلے میں اپنی ملن ایکسرسائز کی اہمیت بڑھا چڑھا کر پیش کی۔