بھارتی ریاست منی پور میں تصادم، 10 افراد جان کی بازی ہار گئے

03:25 PM, 3 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

منی پور:منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر نے 10 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔ کوکی اور میتھی قبائل کے درمیان خونریزی کے سبب ریاست میں خانہ جنگی کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ 

بھارتی پولیس نے کوکی قبیلے کے 10 نوجوانوں کو انتہائی تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ہے۔ ان نوجوانوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی تصدیق کی گئی ہے۔


 حالات کو قابو کرنے کے لیے ریاست کے نو اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کرفیو بھی نافذ ہے۔ بھارتی حکومت منی پور کے بحران پر خاموش ہے۔

مزیدخبریں