پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی جانوں کے نذرانے نے ملک میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون کے بغیر ترقی کی راہ پر نہیں بڑھ سکتی اور تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں۔ علی امین گنڈاپور نے افغانستان کے ساتھ طویل بارڈر کی اہمیت پر بھی بات کی اور کہا کہ افغان بارڈر پر ضروری اقدامات نہ کیے جانے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہوئے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کا اعتراف
03:05 PM, 3 Dec, 2024