اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی ملاقات، عالمی اور خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

02:58 PM, 3 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

مشہد:اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور عالمی ترقی پر گفتگو کی گئی۔ 


اقتصادی تعاون تنظیم کے وزراء کونسل کے سائیڈ لائن پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں