لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ناکام بغاوت کے ثبوت مکمل طور پر سامنے آ چکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز نے اس بغاوت کے ناقابل تردید شواہد فراہم کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کی بغاوت کے دوران غیر ملکی افراد کو سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کے لیے احتجاج میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج میں شامل افراد تربیت یافتہ تھے اور ان میں سے زیادہ تر کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ نہیں تھا۔