پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں 102 ماحول دوست بسیں چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں 102 ماحول دوست بسیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی : پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے 102 ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا، جس کے تحت 84 کلو میٹر کے علاقے میں 10 مختلف روٹس پر بسیں چلیں گی۔

الیکٹرک بس سروس کی مجموعی مالیت 7 ارب روپے سے زائد ہوگی، جس میں سے 4.7 ارب روپے پنجاب حکومت نے جاری کر دیے ہیں۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد نہ صرف راولپنڈی میں عوامی نقل و حمل کی سہولت میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی اور اس کی مدد سے شہر کے عوام کو صاف، محفوظ اور جدید سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام راولپنڈی میں نقل و حمل کی فضا کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

مصنف کے بارے میں