پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔ آج کے کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 225 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1917 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے کاروباری دن کے دوران ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 277.90 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ڈالر کی قیمت میں کمی پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند اشارے ہیں، جو مالی استحکام اور ترقی کی طرف رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں