وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف  سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو  گئے ہیں۔ یہ دورہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ’’ون پلانٹ سمٹ فار واٹر‘‘ میں شرکت کریں گے، جو سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس سمٹ کا مقصد عالمی سطح پر آبی وسائل کے انتظام کے لئے ایک مربوط اور مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اس سمٹ کے دوران گول میز کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور معاشی مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات پر بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مصنف کے بارے میں