نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر مشرق وسطیٰ کو "جہنم" بھگتنے کی دھمکی

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر مشرق وسطیٰ کو

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ کو "جہنم" بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر 20 جنوری کو ہونے والی ان کی حلف برداری سے پہلے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو مشرق وسطیٰ کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر ایک بیان میں کہا کہ جن افراد نے انسانیت کے خلاف یہ مظالم ڈھائے ہیں، انہیں اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جو پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے حماس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کچھ لاپتا ہو گئے ہیں۔ حماس نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو اپنی احمقانہ جنگ کے نتائج بھگتنے ہوں گے، کیونکہ اس جنگ کے دوران وہ اپنے یرغمالیوں کو ہمیشہ کے لیے کھو سکتا ہے۔

حماس نے اسرائیل کو انتباہ کیا کہ یرغمالیوں کے حوالے سے جو کچھ کرنا ہے، فوری طور پر کر لے، ورنہ دیر ہو جائے گی۔

مصنف کے بارے میں