حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی حملہ، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری

حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی حملہ، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری

بیروت: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کے بعد، لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جوابی حملہ کیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے کفر شوبا میں اسرائیلی فوجی اڈے پر دفاعی حملہ کیا، جو کہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کا جواب تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق، 27 نومبر کو شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل نے لبنان پر 20 سے زائد حملے کیے ہیں، جن میں کئی لبنانی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کا براہِ راست جواب دیا ہے، جس کے بعد جنگ بندی کے برقرار رہنے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

حزب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا بھی ذکر کیا اور الزام عائد کیا کہ متعلقہ اتھارٹیز اسرائیلی حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے تحت ایک بین الاقوامی کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دونوں جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی جائے، لیکن اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملوں کے بعد، معاہدہ شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں