چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہائیکورٹس کے ججز کی تقرری کے لیے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہائیکورٹس کے ججز کی تقرری کے لیے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا ایک اور اجلاس 14 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے نامزد کردہ 7 امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں، جن میں ایڈووکیٹ محمد صدیق اعوان، ایڈووکیٹ علی مسعود حیات، ایڈووکیٹ حسن نواز مخدوم، ایڈووکیٹ عامر عجم، ایڈووکیٹ ضیا الرحمٰن، ایڈووکیٹ محمد جواد ظفر اور ایڈووکیٹ ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔

دوسری جانب، اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری پر بھی غور کیا جائے گا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز کے لیے نامزد کردہ 4 امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں ایڈووکیٹ محمد آصف، ایڈووکیٹ ظہور احمد، ایڈووکیٹ محمد افضل، اور ایڈووکیٹ محمد ایوب خان شامل ہیں۔ یہ اجلاس 14 دسمبر بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سویلینز کے ملٹری ٹرائلز سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے آئینی بینچ تشکیل دینے کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔ اس اجلاس میں پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری کے علاوہ، جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر بھی غور کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں